: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی،13اپریل(ایجنسی) فائرنگ میں مارے گئے NIA افسر تنزیل احمد کی بیوی فرزانہ کی چہارشنبہ کو موت ہو گئی. فرزانہ دہلی کے ایمس اسپتال میں داخل تھیں. ہسپتال انتظامیہ کے مطابق فرزانہ نے صبح 11.10 پر آخری سانس لی. NIA افسر اور ان کی بیوی پر بھانجی کی
شادی سے لوٹتے وقت بجنور میں کچھ نوجوانوں نے گولیاں برسائی تھیں. تنزیل کی موت کے بعد فرزانہ کو شدید حالت میں ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا. فرزانہ کی موت پر نیشنل تفتیشی ایجنسی نے ایک بیان جاری کیا ہے. جس میں لکھا گیا ہے کہ 'مرحوم NIA انسپکٹر احمد کی بیوی فرزانہ نے ایمس کے ٹراما سینٹر میں آج صبح آخری سانس لی.